احسن خان کی عالمی سطح پر پذیرائی؛ اہم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

احسن خان کی عالمی سطح پر پذیرائی؛ اہم ایوارڈ سے نواز دیا گیا

احسن خان نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان کو انڈسٹری اور کمیونٹی کے لیے نمایاں خدمات کے اعتراف میں برطانوی رکنِ پارلیمنٹ افضل خان کی جانب سے خصوصی شیلڈ پیش کی گئی۔

ایوارڈ کی تقریب برطانوی پارلیمنٹ کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی، جس میں ممبرانِ پارلیمنٹ محمد یاسین اور نصرت غنی نے بھی شرکت کی۔

مقررین نے اپنے خطابات میں احسن خان کی فنی خدمات، سماجی کردار اور کمیونٹی کے لیے مستقل محنت کو بھرپور انداز میں سراہا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ اعزاز احسن خان کی طویل جدوجہد، محنت اور عزم کا اعتراف ہے جبکہ ایسے اعزازات نہ صرف فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں بلکہ نئی نسل کے لیے بھی مثبت مثال قائم کرتے ہیں۔

ایوارڈ وصول کرتے ہوئے احسن خان نے عزم ظاہر کیا کہ وہ شوبز اور سماجی خدمت کے میدان میں اپنا کام مزید جذبے کے ساتھ جاری رکھیں گے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی پوسٹ میں احسن خان نے لکھا کہ برطانوی پارلیمنٹ میں واقعی ایک اہم دن! مجھے ایک ایوارڈ سے نوازا گیا جسے افضل خان سی بی ای، ممبر پارلیمنٹ نے پیش کیا۔

مزید پڑھیں: احسن خان کتنے مہنگے اداکار ہیں؟ ڈرامہ ’ڈائن‘ کے معاوضے نے راز کھول دیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے