امریکی پاپ گلوکارہ، ماڈل و اداکارہ مائلی سائرس نے پہلی شادی طلاق پر ختم ہونے کے 6 سال بعد دیرینہ بوائے فرینڈ موسیقار میکس مورنڈو سے منگنی کرلی۔
شوبز ویب سائٹ پیج سکس کے مطابق دونوں گلوکاروں میں کافی عرصے سے تعلقات تھے اور چہ مگوئیاں تھیں کہ جلد ہی دونوں اپنی دوستی کو رشتے میں بدلیں گے۔
دونوں نے تقریبا نصف دہائی تعلقات میں رہنے کے بعد دوستی اور محبت کو رشتے میں بدلتے ہوئے منگنی کرلی اور جلد ہی دونوں کی جانب سے شادی کرنے کا امکان ہے۔
دونوں نے یکم دسمبر 2025 کو لاس اینجلس میں فلم کے پریمیئر میں شرکت کی، اس موقع پر مائلی سائرس کی بائیں انگلی میں بڑی ہی قیمتی ڈائمنڈ انگوٹھی دیکھی گئی جو کہ ان کی منگنی کی خبروں کی بنیاد بنی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ گلوکارہ کو منگنی پر 14 قراط کی ہیرے کی قیمتی انگوٹھی تحفے میں ملی اور ان کی انگوٹھی کو خصوصی طور پر ڈیزائن کروایا گیا۔
مائلی سائرس اور میکس مورنڈو کی پہلی ملاقات ایک بلائنڈ ڈیٹ پر 2021 میں ہوئی تھی اور تب سے ان کی دوستی محبت کی شکل اختیار کرتی چلی گئی۔
دونوں نے ذاتی زندگی کے ساتھ ساتھ پیشہ ورانہ محاذ پر بھی کئی منصوبوں پر ایک ساتھ کام کیا، میکس مورندو نے مائلی سائرس کے البمز میں بطور موسیقار اور پروڈیوسر تعاون کیا۔
مائلی سائرس کی پہلی شادی لیام ہیمس ورتھ سے ہوئی تھی جو 2019 میں طلاق پر ختم ہوئی۔
گلوکارہ نے خود سے کم عمر میکس مورنڈو کے رومانوی تعلقات پر کبھی کھل کر بات نہیں کی تھی لیکن اب دونوں نے منگنی کرلی اور جلد ہی ان کی شادی کا امکان ہے۔
