بلوچستان: نوکنڈی میں ایف سی ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنیوالے دہشتگردوں کیخلاف آپریشن مکمل

سیکورٹی فورسز نے چاغی ضلع کے علاقے نوکنڈی میں فرنٹیئر کور کے بریگیڈ ہیڈکوارٹر پر حملہ کرنے والے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن مکمل کر لیا۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق حکام نے بتایا کہ ایف سی قلعے پر حملہ کرنے والے تمام 6 مشتبہ دہشت گردوں کو کلیئرنس آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے ہلاک کر دیا ہے۔

دہشتگرد اتوار کی شب اس وقت کمپاؤنڈ میں داخل ہوئے تھے، جب ایک خودکش بمبار نے قلعے کے مرکزی دروازے پر خود کو دھماکے سے اُڑا لیا تھا۔

سیکیورٹی اہلکاروں کا کہنا تھا کہ انہوں نے 3 مسلح افراد کو موقع پر ہی مار دیا تھا، جب کہ 3 دیگر عمارت کے اندر گھسنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔

مقامی رہائشیوں نے بتایا کہ منگل کی صبح فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، جس کے بعد حکام نے اعلان کیا کہ باقی حملہ آوروں کو رات گئے کیے گئے آپریشن میں ہلاک کر دیا گیا ہے۔

جب تک یہ رپورٹ فائل ہوئی، فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد کے بارے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے