ایس آئی یو ٹی شاہراہ فیصل کی نئی عمارت میں ڈائیلائسس سینٹر کا آغاز کرے گا

سندھ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی اینڈ ٹرانسپلانٹیشن (ایس آئی یو ٹی) جلد ہی شاہراہ فیصل پر سابق ریجنٹ پلازہ کی حال ہی میں حاصل کردہ عمارت میں ایک مکمل ڈائیلائسس/لیتھوٹرپسی سینٹر باضابطہ طور پر لانچ کرنے والا ہے۔

ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق اس وقت ایس آئی یو ٹی ٹرسٹ ہسپتال میں 60 بیڈز موجود ہیں اور روزانہ ڈائلائسِس سیشنز جاری ہیں، توقع ہے کہ اس صلاحیت کو بڑھا کر روزانہ 200 سیشنز تک پہنچایا جائے گا۔

ہسپتال کے ایک اہلکار کے مطابق گزشتہ سال، ہسپتال نے شہر کے مرکزی حصے میں ایک کثیر المنزلہ ہوٹل کی عمارت حاصل کی تھی، اس کا مقصد موجودہ سہولت میں جگہ کی کمی کو پورا کرنا تھا کیونکہ یہاں مریضوں کی آمد مسلسل بڑھ رہی تھی۔

ایس آئی یو ٹی نے اپنا آغاز 1971 میں سول ہسپتال کراچی میں صرف 8 بیڈز کے ساتھ کیا تھا۔

برسوں کے دوران، ہسپتال کی ٹیم نے قابل ذکر ترقی کی اور متعدد سنگ میل عبور کیے، یورولوجی، نیفولوجی، ہیپاٹوگیسٹرواینٹرولوجی، پیڈیاٹرک یورولوجی، کارڈیولوجی اور خاص طور پر ٹرانسپلانٹیشن میں جدید ترین علاج کی سہولیات فراہم کیں۔

ایک پریس ریلیز میں کہا گیا کہ یہ ہسپتال علاج کی سہولیات بالکل مفت فراہم کرتا ہے اور کسی بھی قسم کے امتیاز کے بغیر مریضوں کو خدمت فراہم کرتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے