ڈسپلن کی خلاف ورزی پر جے یو آئی (ف) نے سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے نکال دیا

جمعیت علمائے اسلام (ف) نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں حکومتی بل کو سپورٹ کرنے پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اس حوالے سے سینیٹ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے پارلیمانی لیڈر سینیٹر مولانا عطا الرحمٰن اور صوبائی امیر بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے مرکزی جماعت سے سفارش کی تھی۔

مزید بتایا گیا کہ مرکزی جماعت نے فوری طور پر سینیٹر احمد خان کو پارٹی سے خارج کرتے ہوئے ان سے کہا ہے کہ وہ فوری طور پر سینیٹ کی ممبرشپ سے مستعفی ہوں۔

اعلامیے کے مطابق اگر سینیٹر احمد خان نے ایسا نہ کیا تو جمعیت علمائے اسلام (ف) ان کی رکنیت ختم کرنے کے لیے الیکشن کمیشن سے رجوع کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے