مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنی فلم کا ٹریلر ریلیز

آنجھانی گلوکار مائیکل جیکسن کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم ’مائیکل‘ کا پہلا ٹریلر ریلیر کردیا گیا، جسے دیکھنے کے بعد شائقین نے امید ظاہر کی کہ فلم شاندار ہوگی۔

’مائیکل‘ فلم میں مائیکل جیکسن کی پوری زندگی کا احاطہ کیا گیا ہے، اس میں ان کے موسیقی کے کیریئر سمیت دیگر معاملات کو دکھایا جائے گا۔

فلم میں مائیکل جیکسن کے تنازعات، ان پر لگنے والے الزامات کو نہیں دکھایا جائے گا، تہام کیریئر کے حوالے سے پیش آنے والی مشکلات کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

فلم میں مائیکل جیکسن کا کردار ان کے اصلی بھتیجے جیفر جیکسن نبھا رہے ہیں، یہ ان کی پہلی بڑی فلم ہوگی۔

ٹریلر میں انہیں مائیکل جیسکن کی طرح چلتے، بات کرتے، گانا اور مون واک کرتے دکھایا گیا ہے، ان کی آواز نرم ہے، رقص درست ہے لیکن اس باوجود کچھ لوگوں نے مشورہ دیا کہ میک اپ کو مزید بہتر کرکے انہیں آنجھانی گلوکار جیسا بنایا جا سکتا تھا۔

ٹریلر میں نوجوان مائیکل جیکسن کو پروڈیوسر کے کہنے پر گلوکاری کرتے دکھایا گیا ہے، مختصر دورانیے کے ٹریلر میں مائیکل جیکسن کو ڈانس کرتے بھی دکھایا گیا ہے۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ جیکسن فیملی کی منظوری سے بن رہی ہے یا نہیں، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ اس میں خاندان کی رضامندی شامل ہوگی، کیوں کہ ٹریلر میں میں صرف دنیا کے عظیم ترین فنکار کی تصویر دکھائی گئی ہے، اس کے تنازعات کو نہیں دکھایا گیا۔

ٹریلر کو جاری کرتے ہوئے فلم کو اپریل 2026 میں ریلیز کرنے کا اعلان بھی کیا گیا، فلم کی ہدایات انٹوائن فوکوا نے دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے