فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری

فلسطینیوں کی نسل کشی پر ترکیہ میں نیتن یاہو کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے۔  صیہونی وزیراعظم  اور ان کی حکومت کے خلاف دنیا بھر میں نفرت کا اظہار کم نہیں ہوا۔

فلسطینیوں کی نسل کشی اورغزہ میں بربریت پر صیہونی ریاست کو دنیا بھر میں شدید مخالفت او تنقید کا سامناہے۔

اسرائیلی ریاست کے حامی ممالک بھی ظلم  بربریت کے خلاف بول اٹھے ہیں ۔ مگر نیتن یاہو اور ان کی حکومت اپنی ہٹ ڈھرمی میں قائم ہیں۔

ایسے میں استنبول کے چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر  سے “نسل کشی” کے الزام میں نیتن یاہو کی گرفتاری کا وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔

اس وارنٹ گرفتار میں ہدایت دی گئی ہے کہ نتین یاہو جہاں میں دکھائی دیں انہیں گرفتار کرکے جنگی قیدیوں کی طرح پیش کیا جائے ۔

— Clash Report (@clashreport) November 7, 2025

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے