ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور کے زیر انتظام پاکستان میں کراچی گرینڈ سلم کا میلہ سج گیا

ایشیا پیسیفک پیڈل ٹور کے زیر انتظام پاکستان میں کراچی گرینڈ سلم کا میلہ سج گیا، ایونٹ 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک کراچی کے لیجنڈز ارینا میں کھیلا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق یہ پہلا موقع ہے جب پاکستان کسی انٹرنیشنل ایونٹ کی میزبانی کررہا ہے، پہلی بار دنیا کے بہترین پیڈل پلیئرز پاکستان میں ان ایکشن ہے جن میں اسپین، ارجنٹینا، نوروے، ایران، فلپائن، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور یو اے ای کےکھلاڑی شامل ہیں ۔

مجموعی طور پر ایونٹ میں 80 ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں جن کو پرو اور امیچیور کیٹیگر یز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کراچی گرینڈ سلم میں مینز اور ویمنز کیٹیگری میں مقابلے ہوں گےجب کہ اس کی انعامی رقم 13 ہزار ڈالر رکھی گئی ہے۔

ایونٹ میں اے پی ٹی ٹی کے ٹاپ رینک پلیئرشرکت کرہے ہیں جن میں پال السینا (اسپین)، ایڈورڈایلٹی مائرس (اسپین)، ایلزبتھ نوگیرس (اسپین)، شامل ہیں۔

یہ انٹرنیشنل ایتھلیٹس پہلی بار پاکستان میں پیڈل ایونٹ میں شرکت کررہے ہیں اور اپنا تجربہ نوجوان کھلاڑیوں کے ساتھ بانٹ رہے ہیں جس سے مقامی کھلاڑیوں کو سیکھنے کو بھی ملے گا۔

اے پی پی ٹی نہ صرف ایک انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ہے بلکہ پاکستانی پیڈل کےلیے ایک انقلابی قدم ہے جس کے ذریعے دنیائے پیڈل کے نقشے میں پاکستانی پرچم نمایاں ہوگا ۔

اس ٹورنامنٹ کے انعقاد میں لیجنڈز ارینا کا بھی نمایاں کردار ہے جنہوں نے مقامی لوگوں کو ہوم گراونڈ پر ایک انٹرنیشنل ایونٹ کھیلنے کا موقع فراہم کیا۔

اس ٹورنامنٹ کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ پاکستان کے مایہ ناز ایتھلیٹ اور 6 بار کے عالمی چیمپئن جہانگیر خان ٹورنامنٹ کی سرپرستی کریں گے جو ٹوٹل اسپورٹس اورلیجنڈز ارینا کے چیئرمین کے طور اپنا تجربے ایتھلیٹس میں بانٹیں گے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے