کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان

کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان

زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے

وفاقی وزارت بحری امور جنید انوار چوہدری نے کراچی کے قریب زیارت حسن شاہ جزیرے کو ایکو ٹورازم حب بنانے کا اعلان کردیا ہے۔

وزیر بحری امور کا کہنا ہے کہ زیارت حسن شاہ آئی لینڈ جدید سیاحتی مرکز میں تبدیل ہوگا، جہاں ایکو فرینڈلی، اسپورٹس اور لائف اسٹائل ٹورازم کا جامع منصوبہ لائیں گے۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ زیارت حسن شاہ جزیرے پر اربوں روپے کی سرمایہ کاری متوقع ہے، اور منصوبے پر ایک سے ڈیڑھ ارب روپے لاگت کا تخمینہ ہے۔

وزیر بحری امور نے کہا کہ جزیرہ زمینی راستے سے کراچی کے ایسٹرن زون سے منسلک ہوگا، آسان رسائی سے روزگار اور مقامی معیشت کو فائدہ ہوگا، ساحلی ماحول کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے گا، سیاحت کے ساتھ ماحولیاتی ذمے داری ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات نے رواں ماہ کے آخر میں شدید سردی کی پیشگوئیوں کو مسترد کردیا

جنید انوار چوھدری نے مزید کہا کہ پاکستان کی ساحلی پٹی کو معاشی انجن بنائیں گے، زیارت حسن شاہ جزیرہ بلیو اکانومی کی نئی مثال بنے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے