سونے کے بھاؤ آج کیا رہے، قیمت میں ہوا کتنا اضافہ ریکارڈ
عالمی مارکیٹ میں 37 ڈالرز اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4509 ڈالر ہو گئی
ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے اور بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 3700 روپے اضافے سے 4 لاکھ 73 ہزار 262 روپے پر جا پہنچا، اسی طرح 10 گرام سونا 3172 روپے مہنگا ہو کر 4 لاکھ 5 ہزار745 روپے کا ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے
عالمی مارکیٹ میں 37 ڈالرز اضافے سے سونے کی فی اونس قیمت 4509 ڈالر ہو گئی، جبکہ 270 روپے کے اضافے سے چاندی کی ایک تولہ قیمت 8465 روپے پر جا پہنچی۔
