آسٹریلیا نے T20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے 15 رکنی عبوری اسکواڈ کا اعلان کر دیا

سڈنی: آسٹریلیا نے آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے عبوری 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے زخمی کھلاڑی اسپینسر جانسن کی جگہ زاویر بیریٹ کو شامل کیا گیا ہے، یہ ورلڈ کپ بھارت اور سری لنکا کی میزبانی میں کھیلا جائے گا۔

اسکواڈ کی قیادت مچل مارش کریں گے، جبکہ پیٹ کمینز، کیمرون گرین اور کوپر کونولی بھی واپس اسکواڈ میں شامل ہیں، جو حالیہ بھارت کے خلاف T20 سیریز میں شامل نہیں ہو سکے تھے۔

آسٹریلیا کا عبوری اسکواڈ:

مچل مارش (کپتان) ہونگے، جبکہ زاویر بیریٹ، کوپر کونولی، پیٹ کمینز، ٹم ڈیوڈ، کیمرون گرین، ناتھن ایلس، جوش ہیزلوڈ، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلس، میتھیو کوہنیمان، گلین میکسویل، میتھیو شارٹ، مارکس اسٹوئنِس اور ایڈم زامپا بھی اسکواڈ کا حصہ ہونگے۔

سلیکٹرز نے اسپن بولنگ پر مبنی اسکواڈ منتخب کیا ہے، جس میں ایڈم زامپا کے ساتھ میتھیو کوہنیمان، کوپر کونولی اور آل راؤنڈرز گلین میکسویل اور میتھیو شارٹ شامل ہیں۔

آسٹریلیا کے سلیکشن چیرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ اسکواڈ کے انتخاب میں بھارت اور سری لنکا کے حالات کو مدنظر رکھا گیا ہے، حالانکہ کئی کھلاڑی ابھی فٹنس کے مسائل کا سامنا کر رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: کرکٹ آسٹریلیا نے سالانہ ایوارڈز تقریب ورچوئل طور پر منعقد کرنے کا فیصلہ کر لیا

بیلی نے کہاکہ T20 ٹیم نے طویل عرصے تک کامیاب کارکردگی دکھائی ہے، جس کی بنیاد پر ہم نے ایسے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جو سری لنکا اور بھارت کے مختلف حالات میں اچھی کارکردگی دکھا سکیں۔

بیلی نے مزید کہا کہ پیٹ کمینز، جوش ہیزلوڈ اور ٹم ڈیوڈ بہتر فٹنس کی جانب بڑھ رہے ہیں اور توقع ہے کہ وہ ورلڈ کپ کے لیے دستیاب ہوں گے۔

سلیکٹرز نے لیفٹ آرم فاسٹ بولر شامل نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کیونکہ مچل اسٹارک نے اس فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی تھی اور اسپینسر جانسن زخمی ہیں، جس کی وجہ سے زاویر بیریٹ کو منتخب کیا گیا، جبکہ بن ڈوارشس کی جگہ نہیں دی گئی۔

آسٹریلیا نے ابھی پاکستان کے خلاف تین میچوں کی T20 سیریز کے لیے اپنا حتمی اسکواڈ نہیں بتایا، جو ورلڈ کپ سے پہلے شیڈول ہے۔

یہ عبوری اسکواڈ ہے اور ورلڈ کپ کے آغاز سے پہلے ضرورت کے مطابق تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے