فیفا ورلڈ کپ 2026: تاریخ کی سب سے بڑی انعامی رقم کا اعلان

فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کے لیے اب تک کی سب سے زیادہ انعامی رقم کا اعلان کر دیا ہے، جو فٹبال کی تاریخ میں ایک نیا سنگِ میل قرار دی جا رہی ہے۔

فیفا کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالرز انعامی رقم کی صورت میں تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کے مقابلے میں فیفا ورلڈ کپ 2022 میں کل 44 کروڑ ڈالرز کی انعامی رقم رکھی گئی تھی، یوں نئے ایڈیشن میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق:

ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم کو 5 کروڑ ڈالرز انعام ملے گا

جبکہ رنر اپ ٹیم کے حصے میں 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز آئیں گے

تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز

اور چوتھی پوزیشن کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالرز دیے جائیں گے

پانچویں سے آٹھویں نمبر تک آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 1 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز

نویں سے سولہویں پوزیشن کی ٹیموں کو 1 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز

سترہویں سے بتیسویں پوزیشن پر آنے والی ہر ٹیم کو 1 کروڑ 10 لاکھ ڈالرز

جبکہ تینتیسویں سے اڑتالیسویں پوزیشن پر آنے والی ٹیموں کو فی ٹیم 90 لاکھ ڈالرز انعام دیا جائے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے