اسکرین سے دوری، ڈکی بھائی وی لاگ بنانا ہی بھول گئے
ڈکی بھائی بہت جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔
پاکستان کے مشہور یوٹیوبر ڈکی بھائی نے رہائی کے بعد اعتراف کیا کہ وہ فیملی وی لاگ بنانا ہی بھول گئے تھے۔
اپنے نئے وی لاگ میں ڈکی بھائی نے تسلیم کیا کہ وی لاگ کا انٹرو ریکارڈ کرتے وقت انہیں خاصی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا، جب یہ کام ان کے لیے بائیں ہاتھ کا کھیل تھا۔
ڈکی بھائی بہت جلد 10 ملین سبسکرائبرز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے پاکستانی بن جائیں گے۔
ڈکی بھائی کے ستارے حالیہ دنوں کافی گردش میں رہے جب انہیں جوا کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کے الزام میں تین ماہ کے لیے جیل بھیج دیا گیا تھا۔ تاہم نومبر کے آخر میں ضمانت پر رہائی کے بعد انہوں نے ایک وی لاگ بنایا جس میں دوران حراست ہونے والی ناانصافیوں کے بارے اپنے صارفین تفصیل کو آگاہ کیا۔
رہائی کے بعد اپنے پہلے فیملی وی لاگ میں ڈکی بھائی نے بتایا کہ وہ تقریباً تیس منٹ تک انٹرو ریکارڈ کرنے کی کوشش کرتے رہے مگر ہر بار ناکام ہو گئے، انہوں اپنے وی لاگ میں ری ٹیکس کی ویڈیو بھی شیئر کیں۔
ڈکی بھائی نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ اب ان کے وی لاگ میں وہ بچپنا اور بے ساختگی نہیں رہی جو کبھی ان کی وی لاگ کی خاص پہچان تھی۔
یہ بھی پڑھیں: یوٹیوبر ڈکی بھائی اور اُن کی اہلیہ گرفتاری کے بعد رہا
اس موقع پر ان کی اہلیہ عروب نے بھی کہا کہ وہ چاہتی تھیں کہ ڈکی بھائی زیادہ سنجیدہ اور میچور ہوں، اور ساتھ ہی وزن کم کریں، اور یہ سب جیل کے تجربے کے بعد ہی ممکن ہوا۔ ڈکی بھائی نے انکشاف کیا کہ جیل جانے سے پہلے ان کا وزن 99 کلو تھا، لیکن جیل سے واپس آنے کے بعد ان کا وزن کم ہو کر 81 کلو رہ گیا۔
ڈکی بھائی کی یوٹیوب پر واپسی سے ان کے تمام مداح بہت خوش ہیں۔
