کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچی

کرکٹ آسٹریلیا کی ریکی ٹیم انتظامات کا جائزہ لینے قذافی اسٹیڈیم پہنچی اور ریکی ٹیم نے معمول کے دورے میں وینیوز کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق ریکی ٹیم قذافی اسٹیڈیم این سی اے اور ایل سی سی اے گراونڈ کا بھی جائزہ لیا ریکی ٹیم کو پی سی بی اور سیکورٹی حکام نے بریفنگ بھی دی۔

اس سے قبل کمشنر لاہور مریم خان نے بھی سیکیورٹی انتظامات پر آسٹریلین ریکی ٹیم کو بریفنگ دی۔

آسٹریلیا ٹی20 ٹیم نے آئندہ ماہ کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرنا ہے، پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین تین ٹی 20 میچز کی سیریز شیڈولڈ ہے۔

واضح رہے کہ پاکستانی کھلاڑی بگ بیش لیگ میں شرکت کے لیے آسٹریلیا پہنچ گئے ہیں تاہم قومی کرکٹرز ٹیم میں منتخب ہونے کی صورت میں آسٹریلیا سے سری لنکا جائیں گے اور وہاں سے ہوم سیریز کے لیے وطن واپس آئیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان ٹیم کو سری لنکا کے خلاف 7، 9 اور 11 جنوری کو ٹی20 سیریز کھیلنا ہے جب کہ جنوری کے آخری میں ٹی 20 سیریز کے لیے آسٹریلیا نے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے