ایلون مسک، جیف بیزوس اور زکربرگ انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگس بن گئے ، دنیا حیران

ایلون مسک، جیف بیزوس اور زکربرگ انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگس بن گئے ، دنیا حیران

انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگس کے ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے

ایلون مسک،جیف بیزوس اورزکربرگ کے انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگس نے دنیاکو حیران کردیا۔ یہ نظارہ  آرٹ بیسل میامی بیچ نمائش میں دیکھا گیا۔

یہ انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگ مشہور ڈیجیٹل آرٹسٹ بیپل نے پیش کیے۔ جن کے چہروں پر حیرت انگیز حد تک حقیقی ماسک لگائے گئے تھے۔

یہ ماسک لینڈن مائر نامی مشہور ماسک آرٹسٹ نے تیار کیے تھے۔ یہ روبوٹ ڈاگ نمائش میں گھومتے ہیں۔رک کر لوگوں کے ساتھ تصاویر بناتے ہیں اور پھر این ایف ٹی آرٹ پرنٹ نکالتے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جیف بیزوس کے روبوٹ سے آرٹ تو نہیں بنتا۔ مگر بیپل کے مطابق اس کا کردار لوگوں کے دنیا کو دیکھنے کے انداز پر اثرانداز ہوتا ہے۔

آرٹسٹ بیپل کا کہنا تھا کہ ماضی میں دنیا کو آرٹسٹ کے زاویے سے دیکھا جاتا تھا۔

اب مارک زکربرگ اور ایلون مسک جیسے افراد ہمیں وہ دکھاتے ہیں جو ہم روز دیکھتے ہیں، کیونکہ وہ طاقتور الگورتھمز کے ذریعے ہماری نظریں دنیا پر طے کرتے ہیں۔

ٹیک ارب پتیوں کے علاوہ بیپل نے پکاسو، وارہول اور اپنی ہی دو مختلف شکلوں پر مبنی روبوٹ ورژنز بھی تیار کیے جو نمائش کا حصہ تھے۔

دنیا کی ارب پتی شخصیات کو انیمیٹرونک روبوٹ ڈاگس کے روپ میں دیکھا کر نمائش کے منتظمین پوری دنیا کو حیران کردیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے