وٹامن سی فضائی آلودگی کے منفی اثرات سے بچانے میں مددگار

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ وٹامن سی ٹریفک سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی، جنگل کی آگ، دھول و مٹی کے طوفانوں سے پیدا ہونے والی پھیپھڑوں کی بیماریوں سمیت دیگر طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

طبی ویب سائٹ کے مطابق یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی سڈنی (یو ٹی ایس) کے لائف سائنسز اسکول اور وولکاک انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ کے ماہرین کی جانب سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق وٹامن سی متعدد طبی پیچیدگیوں سے بچانے میں معاون ثابت ہو سکتی ہے۔

ماہرین نے PM 2.5 جو شہری آلودگی میں عام طور پر پائے جانے والے چھوٹے ہوا میں اڑنے والے ذرات ہیں سے پیدا ہونے والی پھیپھڑوں کی سوزش اور مائٹوکونڈریا کی کمی کو کم کرنے میں وٹامن سی کے اثر کا جائزہ لیا۔

ماہرین کے مطابق بڑے شہروں میں PM 2.5 سے پیدا ہونے والی فضائی آلودگی غیر محفوظ سطح پر ہوتی ہے،۔کم سطحوں پر PM 2.5 کی آلودگی پھیپھڑوں کی بیماریوں میں حصہ ڈال سکتی ہے، جن میں استھما، دائمی رکاوٹ والی پھیپھڑوں کی بیماری، پھیپھڑوں کی فائبروسس اور پھیپھڑوں کا کینسر شامل ہیں۔

تحقیقی ٹیم نے دریافت کیا کہ اینٹی آکسیڈنٹ وٹامن سی کی سپلیمنٹس کم سطح PM 2.5 کی نمائش کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق وٹامن سی لینا PM 2.5 سے پیدا ہونے والا آکسیڈیٹو تناؤ اور سوزش کو مؤثر طریقے سے روکتا ہے، وٹامن سی لینا خلیوں میں نقصان دہ مادوں کو کم کرنے میں مدد کرتا ہے اور ان چھوٹے ذرات سے خلیوں کی توانائی پیدا کرنے والے (مائٹوکونڈریا) کو نقصان سے بچاتا ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ فضائی آلودگی کا سامنا کرنے والے افراد اور پھیپھڑوں کی بیماریوں سے متاثر لوگ ماہرین کے مشورے سے وٹامن سی کی مقدار لیں تاکہ ان کی پیچیدگیاں کم ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے