الوداع اعصام الحق، ٹینس کے چمکتے پاکستانی ستارے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

الوداع اعصام الحق، ٹینس کے چمکتے پاکستانی ستارے نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا

ٹینس اسٹار نے سب سے بڑی کامیابی یو ایس اوپن فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دینا قرار دے دیا

الوداع اعصام الحق، ٹینس کے چمکتے ستارے نے  ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ۔ انہوں نے اے ٹی پی سرکٹ میں کھیل کا شرف حاصل کیا۔

اعصام الحق نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پی ٹی ایف ٹینس کمپلیکس میں کھیلے گئے۔ چیلنجرز کپ کے ڈبلز مقابلوں کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستانی جوڑی اعصام الحق اور مزمل مرتضیٰ کو سخت مقابلے کے بعد شکست کا سامنا کرنا پڑا

وہ اپنے آخری انٹرنیشنل ایونٹ کا فائنل نہ جیت سکے۔ تاریخ میں پہلی بار اے ٹی پی چیلنجر کپ کا پاکستان میں انعقاد ہوا۔ مینز ڈبلز میں پاکستانی جوڑی نے رسائی حاصل کی۔

— Aisam ul Haq Qureshi (@aisamhqureshi) November 28, 2025

ڈبلز ایونٹ کے اختتام کے ساتھ ہی پاکستان کے مایہ ناز ٹینس اسٹار اعصام الحق انٹرنیشنل ٹینس سرکٹ سے ریٹائرڈ ہو گئے۔جس پر شائقینِ ٹینس نے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان پہلی مرتبہ اے ٹی پی چیلنجرز کپ کی میزبانی کر رہا ہے۔جسے ملکی ٹینس کے لیے ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

اے ٹی پی چیلنجرز کپ کے سنگلز مقابلوں کا فائنل اتوار کو کھیلا جائے گا۔

Frpm having covered @aisamhqureshi from his early days to his ascent to GrandSlam Finals n to calling him on stage for the very last time was def a very fulfilling experience.

What him and his family have done for Tennis in Pak is absolutely unmatched!!

— altamish jiwa (@altamishjiwa) November 27, 2025

 اپنے آخری ٹورنامنٹ کے اختتام پر گفتگو کرتے ہوئے اعصام الحق نے کہا کہ پاکستان کا نام روشن کرنے پر بہت خوشی ہے اور سب کی سپورٹ پر وہ شکر گزار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہونے والا ڈیوس کپ ان کے لیے یادگار رہے گا۔ ان کا کہنا تھاکہ  ان کی سب سے بڑی کامیابی یو ایس اوپن فائنل میں راجر فیڈرر کو شکست دینا تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے