مقبول اداکارہ اقرا عزیز نے اپنے ہاں جلد دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد کا ہوجائے گا۔
اقرا عزیز اور یاسر حسین نے انسٹاگرام پر بیٹے کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے اپنے ہاں دوسرے بچے کی متوقع پیدائش کا بتایا۔
اداکارہ نے ’بے بی بمپ‘ کے ہمراہ اپنی متعدد تصاویر بھی شیئر کیں، جن سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ 5 یا 6 ماہ کے حمل سے ہیں۔
اداکارہ نے تصدیق کی کہ ان کا خاندان جلد ہی چار افراد پر مشتمل ہوجائے گا، جس پر صارفین اور شوبز شخصیات نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
متعدد شوبز شخصیات نے اداکارہ کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں مبارک باد دیتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سوشل میڈیا صارفین نے بھی اداکارہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارک باد پیش کی۔
اقرا عزیز کے دوسری بار حاملہ ہونے کی افواہیں گزشتہ برس سے تھیں جب کہ یاسر حسین بھی متعدد بار انٹرویوز میں مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے۔
یاسر حسین اپنے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش کے کچھ عرصے بعد ہی مزید بچوں کی خواہش کا اظہار کر چکے تھے اور انہوں نے متعدد انٹرویوز میں واضح انداز میں بتایا کہ ان کی خواہش ہے کہ ان کے 5 یا 6 بچے ہوں لیکن کتنے بچے پیدا کرنے ہیں، اس کا فیصلہ ان کی بیوی اقرا عزیز کو کرنا ہے۔
یاسر حسین اور اقرا عزیز کے ہاں جولائی 2021 میں پہلے بیٹے کبیر حسین کی پیدائش ہوئی تھی۔
دونوں نے دسمبر 2018 میں شادی کی تھی اور دونوں کا شمار مقبول جوڑیوں میں ہوتا ہے۔
