لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید سمیت 4 شہداء کو پوری قوم سلامِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
وطنِ عزیز کی سلامتی کے لیے پاک فوج کے بے شمار آفیسرز اور جوانوں نے اپنے خون کی قربانیاں دیں ہیں، لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر شہید بے باک، نڈر اور وطن پر مر مٹنے کا عزم رکھنے والے جانباز مجاہد تھے جہنوں نے وطنِ عزیز کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی تیراہ میں منشیات کی کٹائی، ترسیل اور منظم نیٹ ورک کا انکشاف
محمد حسن حیدر شہید نے دہشتگردوں کیخلاف وادی تیراہ میں آپریشن کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، جبکہ وادی تیراہ میں ہونے والے آپریشن میں نائیک خوشدل خان شہید، نائیک رفیق خان شہید اور لانس نائیک عبدالقدیر شہید نے بھی شہادت کو گلے لگایا۔
وادی تیراہ میں شہداء نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اپنی جان کی قربانیاں دیں، اور لیفٹیننٹ کرنل محمد حسن حیدر سمیت دیگر شہداءنے آخری سانس تک مادر وطن کا دفاع کیا۔
شہداء کی یہ عظیم اور لازوال قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
