عاصم اظہر کے گانے میں ہانیہ کے لفظ پر شائقین خوش

گلوکار عاصم اظہر کی جانب سے اپنا پہلا سولو ایلبم ریلیز کرنے کے اعلان کے بعد انہوں نے اپنا نیا سنگل گانا ‘تیرے بن نہیں لگدا’ ریلیز کردیا، جس میں ان کی جانب سے ‘ہانیہ’ کا لفاظ استعمال کرنے پر مداح خوش دکھائی دیے۔

عاظم اظہر نے نصرت فتح علی خان کے گانے ’تیرے بن نہیں لگدا‘ کو جدید انداز میں گاکر اسے جاری کیا، جس میں انہوں نے ’ہانیہ‘ کا لفظ بھی استعمال کیا ہے۔

’تیرے بن نہیں لگدا‘ کے گانے میں عاصم اظہر کے ساتھ جینس ٹیسا ادائیں بکھیرتی نظر آئیں۔

گانے کی نئی شاعری کو عاصم اظہر نے جانی کے ہمراہ لکھا ہے اور نئی شاعری کے الفاظ میں ’ہانیہ‘ کا لفظ بھی شامل ہے۔

گانے کی ویڈیو ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ حیرانگی اور خوشی کا اظہار بھی کیا اور نوٹ کیا کہ گلوکار نے گانے میں ’ہانیہ‘ کا لفظ بھی شامل کیا ہے۔

عاصم اظہر کی جانب سے گانے میں ’ہانیہ‘ کا لفظ شامل کیے جانے کی مختصر کلپ سوشل میڈیا پر وائرل بھی ہوگئی اور صارفین نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔
شائقین نے یہ بھی نوٹ کیا کہ عاصم اظہر نے گانے میں ’ہانیہ‘ کا لفظ پہلے ایک منٹ میں ہی بولا۔

عاصم اظہر نے گانے کے بول میں ’ہانیہ اور جانیا‘ کا لفظ شامل کیا لیکن شائقین نے ان کے لفظ ’ہانیہ‘ کو نوٹ کیا اور اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

گلوکار کی جانب سے ’ہانیہ‘ کا لفظ استعمال کرنے پر شائقین نے اداکارہ ہانیہ عامر کا نام بھی لیا اور بعض نے سوال کیا کہ کیا گلوکار اور اداکارہ کے درمیان دوبارہ تعلقات بحال ہوگئے؟

دونوں کے درمیان حال ہی میں دوبارہ تعلقات کی چہ مگوئیاں اس وقت زور پکڑ گئی تھیں جب کہ کچھ عرصہ قبل عاصم اظہر کی ماڈل میرب علی سے منگنی ختم ہوئی تھی۔

میرب علی اور عاصم اظہر کے درمیان منگنی اور تعلقات سے قبل گلوکار کے ہانیہ عامر سے تعلقات تھے اور دونوں کو متعدد بار ایک ساتھ دیکھا جاتا رہا تھا لیکن دونوں نے کبھی کھل کر اپنے تعلقات کا اظہار نہیں کیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے