چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں ، گوگل نے جدید جیمنی 3 متعارف کروا دیا

چیٹ جی پی ٹی کی برتری خطرے میں ، گوگل نے جدید جیمنی 3 متعارف کروا دیا۔ اوپن اے آئی کے سی ای او سیم آلٹمین نے کمپنی میں  کوڈ ریڈ  نافذ کر دیاگیا۔

اس حوالے سے وال اسٹریٹ جرنل نے ایک رپورٹ شائع کی ہے ۔ رپورٹ کے مطابق  یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب گوگل کے تازہ ترین جیمنی ماڈل نے نہ صرف اہم بینچ مارکس پر اوپن اے آئی کو پیچھے چھوڑا بلکہ کمپنی کے اسٹاک میں بھی نمایاں اضافہ کیا۔

گوگل نے مصنوعی ذہانت سے جنگ تیز کردی ہے اور ہمیشہ آگے رہنے کےلئے اوپن اے آئی نے فیصلہ کیا ہے ۔

اس سلسلے میں فیصلہ کیاگیاہے کہ چیٹ جی پی ٹی میں زیادہ ذاتی نوعیت کی خصوصیات شامل کی جائیں۔

رفتار اور قابل بھروسہ کارکردگی کو بہتر بنایا جائے گا۔ سرچ صلاحیت کو مزید توسیع دی جائےگی۔

ان تمام تر تبدیلیوں اور اقدامات کا مقصد یہ ہے کہ  زیادہ پیچیدہ سوالات کے جواب کس طرح موثرانداز  میں دیے جاسکیں۔

آلٹمین نے حکم دیا ہے کہ فی الحال دیگر منصوبوں کو مؤخر کر دیا جائے ۔ ان میں اے آئی پر مبنی شاپنگ ٹولز، اشتہارات کی نئی خصوصیات اور ذاتی اسسٹنٹ  چیٹ جی پی ٹی پلس شامل ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرلی نے ایکس  پر لکھا کہ ہماری پوری توجہ چیٹ جی پی ٹی کو مزید طاقتور، استعمال میں آسان اور دنیا بھر کے صارفین کے لیے زیادہ قابل رسائی بنانے پر ہے۔

جیمنی 3 ماڈل اور نئی امیج جنریشن ٹیکنالوجی نینوبنانا کی آمد کے بعد گوگل کے صارفین کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔

کمپنی کے مطابق جولائی میں 450 ملین فعال صارفین کی تعداد اکتوبر تک بڑھ کر 650 ملین ہو گئی تھی۔

اوپن اے آئی کو نہ صرف گوگل بلکہ اینتھراپک جیسے طاقتور اے آئی ماڈلز سے بھی سخت مقابلے کا سامنا ہے جسے کاروباری اداروں میں خاص مقبولیت حاصل ہے۔

کوڈ ریڈ کیا ہے؟

کوڈ ریڈ کسی بھی بڑی ٹیک کمپنی میں اس وقت نافذ کیا جاتا ہے جب ادارے کو فوری اور سنجیدہ خطرہ لاحق ہو جائے۔

یہ ایک ہنگامی حالت ہوتی ہے جس میں کمپنی اپنی معمول کی ترجیحات اور منصوبے روک کر اپنی تمام توانائیاں اس مسئلے یا مقابلے پر لگا دیتی ہے جس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہو۔

اس کا مقصد تیزی سے ردِعمل دینا، نئی حکمتِ عملی بنانا اور اپنے مقام کو لاحق خطرے کو ٹالنا ہوتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے