بابر اعظم کی 806 دن کے بعد سنچری، سعید انور کا ریکارڈ برابر کر دیا

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان بابر اعظم نے بالآخر 806 دن کے بعد نہ صرف سنچری کرنے میں کامیاب ہوئے بلکہ اپنی شاندار اننگز کی بدولت پاکستان ٹیم کو میچ کے ساتھ ساتھ سیریز میں بھی کامیابی دلا دی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں بابر اعظم نے سری لنکا کیخلاف 119 گیندوں پر 102 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جس کے ساتھ ہی انہوں نے لیجنڈری بیٹر سعید انور کی ون ڈے کرکٹ میں 20 سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی برابر کر دیا ہے۔

لنکن ٹائیگرز کی خلاف سنچری کے ساتھ ہی بابر اعظم کی تینوں فارمیٹس میں سنچریوں کی مجموعی تعداد 37 ہو گئی ہے۔

بابر اعظم نے اس سے قبل آخری سنچری ایشیا کپ 2023 میں نیپال کے خلاف بنائی تھی، جس کے بعد سے اس کی ناقص پرفارمنس پر تنقید کا سلسلہ جاری تھا۔

واضح رہے کہ دوسرے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے بابر اعظم کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت سری لنکا کو بآسانی 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 0-2 سے اپنے نام کر لی۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے سری لنکا کا 289 رنز کا ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر 10 گیندیں قبل ہی حاصل کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے