سرکاری عازمین حج 2026 کے واجبات کی دوسری قسط جمع کرانے کا کل آخری دن ہے۔
ترجمان مذہبی امورکے مطابق 15 نومبر بروز ہفتہ نامزد بینک حج واجبات کی وصولی کے لیے کھلے رہیں گے، جبکہ سرکاری عازمین کرام حج واجبات کی دوسری قسط کل تک لازمی جمع کروائیں۔
یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان حج 2026ء کے انتظامات پر معاہدہ طے پا گیا
ترجمان کا کہنا ہے کہ درخواست گذار منسوخی سے بچنے کے لیے واجبات جمع کروا کر کمپیوٹرائزڈ بینک رسید ضرور حاصل کریں۔
