سائنس دانوں کا جین ایڈیٹنگ کے لیے کولیسٹرول کم کرنے کا دعویٰ

امریکی سائنس دانوں نے جین ایڈیٹنگ ٹیکنالوجی کی مدد سے کولیسٹرول کو ہمیشہ کے لیے کم کرنے کا کامیاب تجربہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے ’سی این این‘ کے مطابق نیو انگلینڈ جرنل آف میڈیسن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق ایک بار کی جین تھراپی سے خراب کولیسٹرول (LDL) میں 50 فیصد اور ٹرائی گلیسرائیڈز میں 55 فیصد کمی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماہرین نے ہائی کولیسٹرول کے شکار محدود افراد پر تجربات کیے اور ان کی جین ایڈیٹنگ تھراپی کی گئی۔

مذکورہ تحقیق صرف 15 ایسے مریضوں پر کی گئی جو شدید دل کی بیماری میں مبتلا تھے اور ہائی کولیسٹرول کی ادویات لیتے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے تیار کردہ نئے طریقہ کار کے تحت علاج کے دوران مریضوں کے’ ANGPTL3‘ نامی جین کو جگر میں کاٹ کر بند کیا جاتا ہے۔

مذکورہ جین کولیسٹرول اور چربی کی پیداوار کنٹرول کرتا ہے، اس لیے ہائی کولیسٹرول کے شکار افراد کے جگر کے جین کو کاسٹ کر بلاک کیا جاتا ہے، جس سے کولیسٹرول کی پیداوار کم ہوتی ہے۔

ماہرین نے بتایا کہ محدود افراد پر کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا کہ جین ایڈیٹنگ سے کولیسٹرول کم ہوجاتا ہے اور اس عمل سے مضر صحت کولیسٹرول اور چربی کی پیداوار میں نصف کمی ہوتی ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ مذکورہ طریقہ کار حیران کن ثابت ہو سکتا ہے، کیوں کہ لاکھوں افراد یا تو علاج نہیں کرواتے یا بھول جاتے ہیں جب کہ کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے والی ادویات بھی مہنگی ہوتی ہیں۔

مسلسل ہائی کولیسٹرول سے امراض قلب اور فالج جیسی سنگین بیماریاں بھی ہوسکتی ہیں،۔ لیے ماہرین نے نئے طریقہ علاج کو ایک بار کا علاج قرار دیتے ہوئے اسے دل کی بیماریوں سے بچاؤ کی نئی امید بھی قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے