چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدار سمیت 9 افسران برطرف

چین میں کرپشن کیخلاف بڑی کارروائی ، اعلیٰ فوجی عہدیدارسمیت 9 افسران کو برطرف کر دیا گیا ۔ ان میں  اعلیٰ ترین فوجی عہدیدار ہی وائی ڈونگ بھی شامل ہیں ۔

چینی وزارتِ دفاع کی جانب سے  کارروائی کی سرکاری طور پر تصدیق کر دی گئی ۔ ہی وی ڈونگ، مرکزی فوجی کمیشن (سینٹرل ملٹری کمیشن) کے نائب چیئرمین تھے۔

وہ اس وقت تک کرپشن کے خلاف جاری مہم میں سب سے سینیئر عہدیدار ہیں۔ ترجمان وزارت دفاع ژانگ شیاوگانگ نے ایک آن لائن بیان میں کہا کہ ان9 افسران پر انتہائی سنگین جرائم اوربدعنوانی کا شبہ ہے۔

تحقیقات کے بعد ان کے کیسز کو فوجی استغاثہ (ملٹری پروسیکیوٹر) کے حوالے کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ صدر شی جن پنگ نے 2012 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے کرپشن کیخلاف مہم کو اپنی اہم پالیسی بنایا ہے۔

اب تک ہزاروں سرکاری اورفوجی افسران کو برطرف یا سزا دی جا چکی۔ جن میں کئی اہم سیاسی مخالفین بھی شامل رہے ہیں۔

ہی وائی ڈونگ کو2022 میں مرکزی فوجی کمیشن میں شامل کیا گیاتھاتاہم وہ کئی ماہ سے عوامی منظرنامے سے غائب تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے