سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ افرادکی تعداد 83 ہوگئی
سانحہ گل پلازہ میں 26 افرادجاں بحق میں سے13کی شناخت کرلی گئی
سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ 2 مزید افراد کے اہلخانہ نے انتظامیہ سے رابطہ کرلیا، اس طرح سانحہ گل پلازہ میں لاپتہ افرادکی تعداد 83 ہوگئی، سرچنگ ٹیم نےلاپتہ افرادکی تلاش شروع کردی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سانحہ گل پلازہ میں 26 افرادجاں بحق میں سے13کی شناخت کرلی گئی۔
گل پلازہ کی عمارت میں موجود چاروں جنریٹرزکونکال لیاگیا، گل پلازہ چھت سے 3 گاڑیاں محفوظ حالت میں نکال کرمالکان کےحوالےکردی گئیں، جبکہ گاڑی کےمالکان نےگاڑی خودچلاکرمحفوظ مقام پرمنتقل کیں۔
اس موقع پر تاجرعامر کا کہنا گل پلازہ کی چھت پرگاڑیاں اورموٹرسائیکلیں پارک تھیں، ہماری دکان پرکام کرنےوالے 2 افرادتاحال لاپتہ ہیں۔
گل پلازہ چھت کی پارکنگ سے17گاڑیاں، 12 موٹرسائیکل، ایک رکشہ نکال لیاگیا ہے۔
