آئی سی سی رینکنگ جاری: پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں ترقی

آئی سی سی رینکنگ جاری: پاکستانی کھلاڑیوں کی نمایاں ترقی

ویرات کوہلی نے چار سال بعد ون ڈے بیٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ تازہ کرکٹ رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے نمایاں بہتری کے ساتھ اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا ہے۔

تازہ کرکٹ رینکنگ میں جہاں عالمی سطح پر ویرات کوہلی نے چار سال بعد ون ڈے بیٹنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، وہیں پاکستانی کھلاڑیوں نے بھی نمایاں بہتری کے ساتھ اپنی موجودگی کا بھرپور احساس دلایا ہے۔

پاکستانی بیٹر صاحبزادہ فرحان نے ایک درجہ بہتری کے بعد ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن حاصل کر لی، جو ان کے کیریئر کی بڑی کامیابی قرار دی جا رہی ہے۔

اسی طرح سلمان آغا نے شاندار کارکردگی کے باعث 13 درجے چھلانگ لگا کر 41ویں پوزیشن پر جگہ بنا لی۔

بولنگ میں بھی پاکستانی کھلاڑی نمایاں رہے۔ لیفٹ آرم فاسٹ بولر سلمان مرزا نے 16 درجے بہتری کے بعد 19ویں پوزیشن حاصل کر کے پاکستانی بولنگ لائن کی مضبوطی کا ثبوت دیا۔

آئی سی سی رینکنگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی یہ پیش رفت آئندہ بین الاقوامی مقابلوں سے قبل خوش آئند سمجھی جا رہی ہے اور ماہرین کے مطابق یہ بہتری ٹیم کے مجموعی اعتماد میں اضافے کا باعث بنے گی۔

دوسری جانب عالمی رینکنگ میں ویرات کوہلی ون ڈے بیٹنگ میں نمبر ون بن گئے، جو روہت شرما کو پیچھے چھوڑ کر اپنے کیریئر میں 11ویں بار اس اعزاز پر فائز ہوئے۔

نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل نے بھی ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں روہت شرما سے آگے نکل کر اچھی پوزیشن حاصل کی۔

دیگر کھلاڑیوں میں کے ایل راہول اور ڈیون کانوے کی رینکنگ میں بہتری دیکھی گئی، بولنگ رینکنگ میں محمد سراج اور کائل جیمیسن نے نمایاں ترقی کی۔

ٹیسٹ بیٹنگ میں جو روٹ بدستور سرفہرست ہیں جبکہ ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں ونندو ہسرنگا دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ بھی ٹاپ فور میں شامل ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں سری لنکا کے ونندو ہسرنگا دوسری پوزیشن پر پہنچ گئے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے