حیدرآباد: تعلیمی بورڈ نے گیارہویں جماعت کے پری میڈیکل اور پری انجینئرنگ گروپس کے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری کردیے ہیں۔
بورڈ کے اعلامیے کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے سالانہ امتحانات میں مجموعی طور پر 45 ہزار 16 طلبہ و طالبات نے شرکت کی، جن میں سے 38 ہزار 64 امیدوار تمام مضامین میں کامیاب قرار پائے۔
اسی طرح پری انجینئرنگ گروپ کے امتحانات میں 12 ہزار 346 طلبہ و طالبات شریک ہوئے، جن میں سے 9 ہزار 18 امیدواروں نے تمام مضامین میں کامیابی حاصل کی۔
تعلیمی حکام کے مطابق نتائج کی تیاری شفاف طریقۂ کار کے تحت مکمل کی گئی ہے۔
