عارف حبیب نے پی آئی اے ملازمین کو خوشخبری سنادی

عارف حبیب نے پی آئی اے ملازمین کو خوشخبری سنادی

ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بہترین سے بہترین سروس مہیا کریں جس میں بہترین جہاز بھی شامل ہیں،عارف حبیب

چیئرمین عارف حبیب گروپ نے پی آئی اے ملازمین کو خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ پی آئی اے کو انٹرنیشنل لیول کی ایئر لائن بنائیں گے۔

چیئرمین عارف حبیب گروپ ،عارف حبیب نے بول نیوز کے پروگرام بولوں جناب میں شرکت کی جس دوران میزبان اسد نظامی سے گفتگو میں انہوں نے پی آئی اے کے ملازمین کو خوشخبری سنائی۔

دوران گفتگو میزبان نے جب ان سے سوال کیا کہ پی آئی اے کے ملازمین کا مستقبل کیا ہوگا جس پر ان کا کہنا تھا کہ پی آئی اے میں اس وقت 6 ہزار مستقل ملازمین ہیں جب کہ کچھ کنٹریکٹ پر بھی بھرتی ہیں۔

عارف حبیب کہتے ہیں کہ ملازمین کی تعداد کو ہمیں بڑھانا ہوگا، پی آئی اے میں اچھے ملازمین بھی موجود ہیں جنہوں نے مشکل حالات میں ایئرلائن کو چلایا جب کہ اچھے ملازمین کو ہم سپورٹ کریں گے۔

ایک اور سوال کے جواب میں عارف حبیب کہتے ہیں کہ پی آئی اے میں یہ اہلیت موجود ہے کہ وہ بین الاقوامی اداروں سے مقابلہ کرے اور اچھی سروس فراہم کرکے لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری پوری کوشش ہوگی کہ بہترین سے بہترین سروس مہیا کریں جس میں بہترین جہاز بھی شامل ہیں تاکہ لوگوں کی پہلی ترجیح پی آئی اے ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے