سندھ میں سردی کی شدت، اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

سندھ میں سردی کی شدت، اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ

یہ فیصلہ سندھ میں سردی کی بڑھتی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

کراچی: سندھ میں سردی کی شدت کے باعث اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مشاورت کے بعد صوبے کے اسکولوں کے اوقات کار میں تبدیلی کا اعلان کیا ہے۔

یہ فیصلہ سندھ میں سردی کی بڑھتی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے جب کہ اوقات کار میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

نئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبہ بھر کے تمام سرکاری اور نجی اسکولز دو ہفتوں کے لیے صبح 9 بجے کھولے جائیں گے۔

اسکولوں کے بند ہونے کے اوقات پہلے کی طرح معمول کے مطابق رہیں گے۔ یہ نیا نظام 26 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے