بیوی کی شوہر کے خلاف پولیس میں انوکھی شکایت درج
خاتون کا کہنا ہے کہ اس دوران شوہر اور اس کے خاندان نے اس کی جسمانی حالت، تعلیم اور مالی حیثیت کے بارے میں جھوٹ بولا
ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی، جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے اس کے شوہر نے شادی سے قبل اپنی ظاہری جسمانی حالت کے بارے میں جھوٹ بولا۔
لویکا گپتا، جو نوئیڈا کے گاؤر سٹی ایوینیو کی رہائشی ہیں، نے حال ہی میں اپنے شوہر اور چار سسرالیوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کرائی ہے، ان کا کہنا ہے کہ جب انہوں نے 2024 میں اپنے شوہر سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تھا تو اس وقت انہیں یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ ان کے شوہر کے گھنے اور صحت مند بال ہیں، مگر حقیقت میں وہ گنجا تھا اور گنج پن کو چھپانے کے لیے وگ کا استعمال کرتا تھا۔
پولیس اسٹیشن بسراخ میں درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق، لویکا گپتا اور سنیام جین کی شادی 16 جنوری 2024 کوانجام پائی تھی خاتون کا کہنا ہے کہ اس دوران شوہر اور اس کے خاندان نے اس کی جسمانی حالت، تعلیم اور مالی حیثیت کے بارے میں جھوٹ بولا۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کے سب سے امیر بادشاہ کی دولت کا حیران کن راز
لویکا نے کہا کہ شادی کے بعد انہیں یہ بھی پتہ چلا کہ ان کے شوہر نے صرف بارہویں کلاس تک تعلیم حاصل کی تھی، حالانکہ ان کے بائیوڈیٹا میں یہ ذکر تھا کہ ان کے پاس بی کام کی ڈگری ہے۔ اس کے علاوہ شوہر نے یہ جھوٹ بھی بولا تھا کہ اس کی سالانہ آمدنی 18 لاکھ روپے (تقریباً 20,000 ڈالر) ہے۔
لویکا گپتا نے مزید کہا کہ جب انہوں نے سنیام سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا تواس سے وعدہ کیا تھا کہ ان کا شوہر ’’گھنے بالوں والا‘‘ ہوگا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ ان کے شوہر کے بال نہیں تھے اور وہ اپنے سر کے گنجے پن کو چھپانے کے لیے وگ کا استعمال کرتا تھا۔
پولیس اسٹیشن بسراخ کے ایک افسر نے صحافیوں کو بتایا کہ خاتون نے یہ بھی الزام لگایا ہے کہ ان کے شوہر نے انہیں بیرون ملک سفر کے دوران تشدد کا نشانہ بنایا اور ان پر دباؤ ڈالا کہ وہ تھائی لینڈ سے بھارت کینابیز لے کر آئیں۔
