پاکستان کا اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کا مشورہ

پاکستان کا اپنے شہریوں کو ایران کے سفر سے گریز کا مشورہ

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایران میں مقیم پاکستانی محتاط، ہوشیار رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں

اسلام آباد: پاکستان نے ایران کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کا مشورہ دیا گیا ہے۔

 ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کے لیے صورتحال بہتر ہونے تک ایران کا سفر کرنے سے گریز اور ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کو انتہائی احتیاط برتنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران مظاہرے ، ترکش ایئرلائنز نے اپنی پروازیں اچانک منسوخ کر دیں

ترجمان کا کہنا ہے کہ  ایران میں مقیم پاکستانی محتاط، ہوشیار رہیں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ایران میں مقیم پاکستانی شہری پاکستانی مشن سے رابطے میں رہیں۔

دفتر خارجہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے ایران میں پاکستان مشنز کے رابطہ نمبر بھی جاری کر دیے۔

سفارت خانہ پاکستان، تہران

+98-21-66-9413-88/89/90/91 (لینڈ لائن)

+98-21-66-9448-88/90 (لینڈ لائن)

+98 910 764 8298 (موبائل)

زاہدان:

+98 54 33 22 3389 (لینڈ لائن)

+989046145412 موبائل()

مشہد

  1. +98 910 762 5302
  2. +98 937 180 7175

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے