انڈر 19 ورلڈ کپ، بارش کے باوجود پاکستانی ٹیم کا مسونگو میں پریکٹس سیشن
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن مختصر رکھا گیا
آئی سی سی انڈر 19 ورلڈ کپ کی تیاریوں کے سلسلے میں پاکستان انڈر 19 ٹیم نے مسونگو اسپورٹس کلب میں ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا، تاہم بارش کے باعث پریکٹس کا دورانیہ محدود رہا۔
بارش کے باوجود کھلاڑیوں نے فیلڈ میں بھرپور جوش دکھایا۔ ٹریننگ سے قبل ہیڈ کوچ شاہد انور اور مینٹور و مینیجر سرفراز احمد نے نوجوان کھلاڑیوں سے ملاقات کی اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے بہتر کارکردگی کیلئے قیمتی مشورے دیے۔
ٹیم مینجمنٹ کے مطابق بارش کی وجہ سے ٹریننگ سیشن مختصر رکھا گیا، تاہم کھلاڑیوں کی فٹنس اور ذہنی تیاری پر خصوصی توجہ دی گئی۔
پاکستان انڈر 19 ٹیم اپنا اگلا پریکٹس میچ ہفتے کے روز بنگلہ دیش انڈر 19 کے خلاف مسونگو اسپورٹس کلب میں کھیلے گی، جو ورلڈ کپ سے قبل ایک اہم امتحان ہوگا۔
