امریکی صدر نے گرفتار شدہ وینزویلین صدر کی تصویر جاری کردی
آنکھوں پر ماسک، ہاتھ میں پانی اور جسم پر ٹریک سوٹ: ٹرمپ نے زیر حراست صدر مادورو کی تصویر جاری کر دی
واشگنٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی جانب سے حراست میں لیے گئے وینیزویلین صدر مادورو کی تصویر جاری کردی ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا ’ٹروتھ سوشل‘ پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’نکولس مادورو، یو ایس ایس آئیوو جیما پر۔‘
یو ایس ایس آییوو جیما وہی لڑاکا بحری جہاز ہے جس کے بارے میں ٹرمپ نے کچھ دیر پہلے فاکس نیوز کو بتایا تھا کہ وینزویلا کے صدر کو امریکہ لے جا رہا ہے۔
تصویر میں مادورو نظر آ رہے ہیں، جن کی آنکھوں پر ماسک ہے، کانوں میں ہیڈفون اور وہ سرمئی رنگ کا ٹریک سوٹ پہنے ہوئے ہیں۔
Nicolas Maduro on board the USS Iwo Jima.
— Commentary: Trump Truth Social Posts On X (@TrumpTruthOnX) January 3, 2026
قبل ازیں، امریکی صدر نے وینیزویلا کے صدر نکولس مادورو کا امریکی فورسز کی جانب سے حراست میں لیے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ مادورو کو نیو یارک لایا جائے گا، جہاں ان پر منشیات اور اسلحے کی اسمگلنگ کا مقدمہ چلایا جائے گا۔
