سڈنی بیچ حملہ، ملزم نوید اکرم پر فرد جرم عائد، 59 الزامات شامل

سڈنی بیچ حملہ، ملزم نوید اکرم پر فرد جرم عائد، 59 الزامات شامل

حملے میں شریک ملزم اس کے والد ساجد اکرم کو پولیس نے موقع پر ہلاک کر دیا تھا۔

سڈنی : آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی بانڈی بیچ پر حملے کے ملزم ساجد اکرم پر فرد جرم عائد کردی گئی، ملزم پر 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق بانڈی بیچ پر حملہ کرنے والے 24 سالہ ملزم نوید اکرم پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے، جس میں 15 قتل اور ایک دہشتگردی سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

حملے میں شریک ملزم اس کے والد ساجد اکرم کو پولیس نے موقع پر ہلاک کر دیا تھا۔

پولیس کے مطابق نوید اکرم اور اس کے والد نے بانڈی بیچ پر ہنُکا تہوار کے شرکاء پر فائرنگ کی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے میں 15 افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہوئے، جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس نے بتایا کہ نوید اکرم شدید زخمی تھے اور کومے کی حالت میں جاچکے تجے، تاہم ان کو طبیعت ٹھیک ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں انھوں نے فردِ جرم سنی۔

نوید اکرم پر لگائے گئے الزامات میں دہشتگردی، 15 قتل، 40 افراد کو زخمی کرنے، بارودی مواد رکھنے، آتشیں ہتھیار سے شدید نقصان پہنچانے سمیت 59 الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

پولیس نے عدالت میں دعویٰ کیا کہ یہ حملہ اسلامک اسٹیٹ سے متاثر ہو کر کیا گیا، اور ملزم نے مذہبی مقصد کے تحت جان و مال کو خطرے میں ڈال کر معاشرے میں خوف پھیلانے کی کوشش کی۔

ملزم نے ضمانت کے لیے درخواست نہیں دی، اور اگلی سماعت 8 اپریل کو ہوگی۔ واقعے کو فوراً دہشت گردانہ حملہ قرار دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے