سائن بورڈ کے ساتھ تصویر ! عدنان صدیقی شدید تنقید کی زد میں آ گئے

سائن بورڈ کے ساتھ تصویر ! عدنان صدیقی شدید تنقید کی زد میں آ گئے

تصویر میں وہ ایک سائن بورڈ کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں جس پر تصویر بنانا منع ہے لکھا ہوا دکھائی دے رہاہے

سائن بورڈ کے ساتھ تصویر ! عدنان صدیقی تنقید کی زد میں آ گئے ۔ اس بار انہوں نے انسٹاگرام پر ایک دلچسپ تصویر شیئر کی ہے.

اس تصویر میں وہ ایک سائن بورڈ کے ساتھ کھڑے نظر آ رہے ہیں جس پر تصویر بنانا منع ہے لکھا ہوا ہے۔

عدنان صدیقی نے اس تصویر کے ساتھ ایک طنزیہ اور شوخ کیپشن بھی لکھا۔ انہوں نے لکھاکہ   “جب قانون آپ کے پیچھے ہو مگر کیمرے آپ کے سامنے ہوں۔”

See more

ان کا یہ مزاحیہ جملہ فوراً سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا اور صارفین نے مختلف انداز میں اس تصویر کی تشریح کی۔

کچھ نے اس کو صرف ایک ہنسی مذاق سمجھا، جبکہ دیگر نے ان پر شدید تنقید بھی کی۔

عدنان صدیقی کے مزاحیہ انداز اور پراعتماد شخصیت کو بہت سے مداحوں نے سراہا۔

 کچھ صارفین نے تصویر کے پیغام کو سوالات اٹھاتے ہوئے ضابطوں کی خلاف ورزی سے جوڑا۔

اس تصویر نے آن لائن بحث کو مزید ہوا دی، جہاں مختلف نظریات اور ردعمل سامنے آئے۔

عدنان صدیقی

عدنان صدیقی لالی ووڈ، ہالی ووڈ، اور بالی ووڈ تینوں انڈسٹریز میں کام کر چکے ہیں۔ وہ 2017 کی بالی ووڈ فلم “موم” میں سری دیوی کے ساتھ نظر آئے تھے۔

اپنے پروڈکشن ہاؤس کے تحت کئی مقبول ڈرامے بھی پروڈیوس کر چکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے