مائی بیسٹ فرینڈ پیوٹن ! مودی نے پھر سے دوست بدل لیا،بھرپور خوش آمدی پن کا مظاہرہ

مائی بیسٹ فرینڈ پیوٹن !  مودی نے پھر سے دوست بدل لیا، بھارتی دورے پر  بھرپور خوش آمدی پن کا مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔

گودی میڈیا نے تو روسی صدر کے دورہ بھارت کو لے کر آسمان ہی سر اٹھا رکھاہے ۔ بھارتی وزیر اعظم مودی خود روسی صدر ولادیمر پیوٹن کے استقبال کے لئے ایئر پورٹ پہنچے ۔

بھارتی وزیراعظم مودی  روسی صدر ولا دیمر پیوٹن کو اپنی گاڑی میں بٹھا کروزیراعظم ہاؤس لے گئے ۔ اس موقع پر مودی نے اپنا دیرینہ دوست ہی بدل لیا۔ اور ٹرمپ کے بجائے پیوٹن کو بیسٹ فرینڈ قرار دے دیا۔

🚨⚡️BREAKING

— RussiaNews 🇷🇺 (@mog_russEN) December 4, 2025

گودی میڈیا بھی دورہ پیوٹن کے لے کر رات دن قلابازیاں مار رہاہے ۔ اس حوالے سے بڑے بڑے دعوے کیے جارہے ہیں ۔

— NDTV India (@ndtvindia) December 4, 2025

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ بھارت اور روس کے بڑھتے ہوئے تجارتی تعاون پر اپنے خدشات کا کھل کر اظہار کرچکے ہیں ۔

ٹرمپ نے بھارت کو روسی تیل کی خریداری کے معاملے پر بھی سخت وارننگ دے رکھی ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے