موٹاپا کون سی خاص بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو بڑھاتا ہے ؟
تحقیق ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی شکاگو میں سالانہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی
موٹاپا کون سی خاص بیماری کے پھیلاؤ اور بگاڑ کی رفتار کو بڑھاتاہے ؟۔ نئی طبی تحقیق میں اہم انکشاف سامنےآ گئے ۔
یہ تحقیق ریڈیالوجیکل سوسائٹی آف نارتھ امریکا کی شکاگو میں سالانہ اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔
تحقیق کے مطابق موٹاپا الزائمر کی بیماری کو بڑھاوا دیتاہے۔ الزائمر سے منسلک خون کے بائیو مارکر موٹاپے کے شکار افراد میں دو گنا تیزی سے بڑھتے پائے گئے۔
اس حوالے سے واشنگٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن سینٹ لوئس کے سینئر محقق ڈاکٹر سائرس راجی نے بھی رائے دی ہے ۔
ان کاکہنا ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ ہم نے بائیو مارکرز کے ذریعے موٹاپے اور الزائیمر کے درمیان تعلق کو اتنی واضح شکل میں دیکھا ہے۔
اس تحقیق میں الزائمر امیجنگ پروجیکٹ میں شامل 400 سے زائد افراد کا پانچ سال تک جائزہ لیا گیا۔
موٹاپے کے شکار افراد میں اہم بائیو مارکرز خصوصا تاؤ پروٹین، نیورو فلامینٹ لائٹ (این ایف ایل) چین اور گلائی ایل فبریلیری ایسڈک پروٹین عام افراد کی نسبت کہیں زیادہ تیزی سے بڑھے۔
تاؤ کی سطح میں اضافہ 95 فیصد زیادہ تیزی سے ہوا جبکہ این ایف ایل کی سطح میں اضافہ 24 فیصد زیادہ تیزی سے ریکارڈ ہوا۔
