شادی کے بعد پہلی بار علی انصاری اور صبور علی ’فاصلے‘ ڈرامے میں جلد ہی چھوٹی اسکرین پر ایکشن میں نظر آئیں گے۔
دونوں جلد ہی گرین ٹی وی پر نشر ہونے والے ڈرامے ’فاصلے‘ میں ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
دونوں کا نیا ڈراما ’فاصے‘ 5 دسمبر پر نشر ہوگا، جس کے ٹیزر اور ٹریلر پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں اور ان کے شائقین خوش دکھائی دیتے ہیں۔
جوڑی نے آخری بار 2019 میں ایک ڈرامے نقاب زن میں کام کیا تھا، جسے ہم ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا، اس میں ان کی اداکاری کو سراہا گیا تھا۔
علی انصاری اور صبور علی نے کچھ عرصہ تعلقات میں رہنے کے بعد 2022 میں شادی کرلی تھی اور مارچ 2025 میں ان کے ہاں پہلی بیٹی سیرینا علی کی پیدائش ہوئی تھی۔
ان کے نئے ڈرامے ’فاصلے‘ کے ٹیزر جاری ہو چکے ہیں اور سوشل میڈیا پر مداح اس جوڑے کی دوبارہ اسکرین پر واپسی پر کافی پرجوش نظر آ رہے ہیں۔
صارفین نے ٹیزر پر رد عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ان کی کیمسٹری اتنی قدرتی ہے کہ آن اسکرین محبت حقیقی محسوس ہورہی ہے۔
ڈرامے کی کہانی محبت، احساسات، جذباتی الجھنوں اور خاموش خواہشات کے گرد گھومتی ہے، یعنی ایسے موضوعات جو محبت اور فاصلوں کے درمیان پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کو اجاگر کرتے ہیں۔
