سینئر اداکارہ صبا فیصل کی جانب سے زائد العمری میں خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لیے میک اپ سرجری اور پروسیجر کروانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
صبا فیصل ماضی میں بھی اعتراف کرتی رہی ہیں کہ وہ خوبصورت نظر آنے کے لیے میک اپ پروسیجرز کرواتی رہی ہیں۔
اداکارہ بتا چکی ہیں کہ وہ میک اپ پروسیجرز کے عمل کو غلط نہیں سمجھتیں اور اب ان کی جانب سے مختلف پروسیجرز کروانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
صبا فیصل نے ٹک ٹاک پر میک اپ پروسیجرز کروانے کی متعدد مختصر ویڈیوز شیئر کیں، جن کے وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے انہیں آڑے ہاتھوں لیا۔
ویڈیوز میں اداکارہ کو چہرے، سر کے بالوں سمیت گردن پر بھی میک اپ پروسیجرز کرواتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
صبا فیصل کی جانب سے زائد العمری میں خود کو خوبصورت، جوان اور جاذب نظر رکھنے کے لیے میک اپ سرجری اور پروسیجرز کروانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
زیادہ تر صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے خدا کا شکر ادا کیا کہ وہ ایسے پروسیجرز کروائے بغیر ہی خوبصورت نظر آتی ہیں۔
زیادہ تر خواتین نے صبا فیصل پر تنقید کی اور ان کے لیے قدرے سخت الفاظ کا استعمال بھی کیا اور لکھا کہ انہوں نے اپنی دنیا اور آخرت بھی خراب کردی۔
صبا فیصل کی طرح دوسری متعدد خواتین بھی بارہا اعتراف کر چکی ہیں کہ وہ خوبصورت اور جاذب نظر آنے کے لیے میک اپ اور پلاسٹک سرجریز کرواتی رہی ہیں۔
شوبز انڈسٹری سے وابستہ زیادہ تر خواتین کے لیے حوالے سے یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وہ خوبصورت اور جوان رہنے کے لیے پلاسٹک اور میک اپ سرجریز کرواتی رہتی ہیں۔
