ٹک ٹاکر، ماڈل اور اداکارہ ربیکا خان اور یوٹیوبر حسین ترین کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، جس پر صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
گزشتہ روز دونوں کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں دلہا اور دلہن کو انتہائی خوش دیکھا گیا۔
شادی کی تقریب میں شوبز شخصیات، ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز بھی شریک ہوئے۔
ربیکا خان نے اپنے خاص دن پر انارکلی طرز کی شرٹ کے ساتھ لال سرخ لہنگا پہنا، جس پر خوبصورت کام بنایا گیا تھا، جب کہ حسین ترین نے آف وائٹ شیروانی زیب تن کی۔
دونوں کی شادی کی خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔
ربیکا خان اور حسین ترین کی شادی کی تقریبات رواں سال کے آغاز سے جاری ہیں، جون میں ان کے نکاح کی تقریب ہوئی تھی اور دونوں کئی سالوں سے ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں ہیں۔
