شادی کی میعاد اور تجدید کا وقت مقرر ہونا چاہیے، کاجول

بولی وڈ اداکارہ کاجول نے دلچسپ خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شادی کی میعاد اور تجدید کا وقت مقرر ہونا چاہیے۔

کاجول نے ٹوئنکل کھنہ کے ہمراہ اپنے ٹاک شو میں وکی کوشل اور کریٹی سنن کے ہمراہ پروگرام کرتے وقت ساتھی میزبان کے سوال پر شادی کی میعاد اور تجدید پر بات کی۔

کاجول کی ساتھی میزبان ٹوئنکل کھنہ نے سوال کیا کہ شادی کے رشتے میں میعاد اور تجدید کا وقت مقرر ہونا چاہیے یا نہیں؟ اس پر مہمانوں وکی کوشل اور کریٹی سنن کے جواب سے قبل ہی کاجول نے جواب دیا۔

اداکارہ کاجول نے برملا اظہار کیا کہ بالکل شادی کی ایکسپائری ڈیٹ بی ہونی چاہیے اور یہ شریک حیات کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی دیا جانا چاہیے۔

اداکارہ کے مطابق اس کی کوئی گارنٹی نہیں ہوتی کہ آپ نے جس شخص سے شادی کی، وہ اچھا نکلے گا آپ کی توقعات کے برعکس ہوگا، اس لیے شادی میں میعاد اور تجدید کا وقت مقرر ہونا چاہیے۔

کاجول کی بات پر ساتھی میزبان اور مہمان ہنس پڑے جب کہ ٹوئنکل کھنہ نے بھی اظہار حیرانگی کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کہا کہ پھر تو شادی، شادی نہیں بلکہ واشنگ مشین بن جائے گی، جب چاہے بدل دو۔

ٹوئنکل کھنہ کی بات پر کاجول نے دوبارہ اپنی بات پر زور دیا اور کہا کہ شادی کی نہ صرف ایکسپائری ڈیٹ ہونی چاہیے بلکہ شریک حیات کو تبدیل کرنے کا آپشن بھی ہونا چاہیے۔

کاجول کی بات کی ویڈیو وائرل ہوگئی اور سوشل میڈیا صارفین نے ان کی انوکھی خواہش پر تبصرے کرتے ہوئے لکھا کہ ان کا قصور نہیں ہے، ان کی شادی اجے دیوگن سے ہوئی ہے، اس لیے وہ ایسا کہ سکتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے