ستائسویں آئینی ترمیم میں حکومت کی جانب سے مزید ترامیم کا امکان پیش کیا جارہا ہے جس کے بعد بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ بھجوایا جائے گا۔
قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہو گیا ہے جس میں آج 27 ویں آئینی ترمیم، ترامیم کے ساتھ پاس ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق آج قومی اسمبلی میں منظوری کے دوران حکومت کی جانب سے کچھ شقوں میں ترامیم پیش ہونے کا امکان ہے، جبکہ ترمیم کی صورت میں 27 ویں آئینی ترمیم کا بل دوبارہ منظوری کیلئے سینیٹ کو بھجوایا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس جاری؛ 27 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کا امکان
واضح رہے کہ دو روز قبل سینیٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دی تھی جس کے مطابق ملک میں ایک آئینی عدالت قائم کی جائے گی جس میں تمام ہائیکورٹس کے ججز شامل ہوں گے جبکہ صدر پاکستان کو تاحیات استثنیٰ حاصل ہو گا اور آرمی چیف کا عہدہ ختم کر کے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تشکیل دیا جائے گا۔
گزشتہ روز وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں آئینی ترمیم کو قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا، جس پر حکومت اور اپوزیشن اراکین کی جانب سے بحث بھی کی گئی۔ اس بحث میں مختلف سیاسی جماعتوں کے اراکین نے ترمیم کے مختلف پہلوؤں پر اپنے تحفظات اور خیالات کا اظہار کیا۔
