بنوں سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد وزیر کی لاش برآمد

بنوں سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد وزیر کی لاش برآمد ہوگئی، عابد وزیر کو 3 دن قبل نامعلوم افراد نے اغوا کیا تھا۔

ڈان نیوز کے مطابق بنوں سے اغوا کیے گئے ایس ایچ او عابد وزیر کی لاش تھانہ کینٹ کی حدود داؤد شاہ سے برآمد ہوگئی، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی، عابد وزیر کو 3 روز قبل اغوا کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ بنوں تھانہ احمد زئی پر پیر کی رات دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنا دیا گیا تھا، پولیس کی بروقت جوابی کارروائی سے دہشت گرد پسپا ہوگئے تھے۔

کارروائی میں متعدد دہشت گرد ہلاک اور زخمی ہوئے جنہیں ان کے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے