وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا

وفاقی حکومت نے عوام کو  بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا ۔  بیپرا کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔

نیپرا کے جاری کردہ  نوٹیفکیشن  کے مطابق  حکومت کی جانب سے  بجلی کی قیمتوں میں 48 پیسے فی یونٹ کمی کی گئی۔

یہ کمی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی  ہے ۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رواں ماہ کے بلوں پر ہوگا۔

بجلی کی قیمتوں میں کمی کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک کے تمام صارفین پر ہوگا۔ قیمتوں میں کمی سے صارفین کو 5 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے