کراچی: ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد اب کمی کی جانب گامزن ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونا 600 کمی کے بعد 4 لاکھ 19 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے جبکہ 10گرام سونےکی قیمت 514 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 62 ہزار 193روپے ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں:رواں برس 9 ماہ کے دوران سونے کی فی تولہ قیمت کہاں تک پہنچی؟ جانیے
عالمی مارکیٹ میں 6 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 4001 ڈالر پرآگیا۔
دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت 18 روپے کی کمی سے 5094 روپے پرآگئی، جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 15 روپے کی کمی سے4367 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 48.32 ڈالر پر آگئی۔
