پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ

پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف نے مالدیپ کے پورٹ آف مالے کا دورہ کیا، جہاں مالدیپ کے حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔

 اس دورے کے دوران مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقاتوں میں بحری سرگرمیوں اور میری ٹائم سیکیورٹی میں تعاون پر زور دیا گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا دورہ مالدیپ پاک-مالدیپ تعلقات میں ایک اور اہم سنگ میل ثابت ہو رہا ہے۔

بندرگاہ پر جہاز کی آمد پر مالدیپ کے حکام نے پاکستانی مشن کی عزت افزائی کی۔ مشن کمانڈر نے مالدیپ کی عسکری قیادت سے ملاقات کی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر بات چیت کی گئی۔

اس دوران مشن کمانڈر نے پاکستان کے ہائی کمیشن کا بھی دورہ کیا، جہاں مختلف باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔

مالدیپ کے سرکاری حکام، مختلف ممالک کے سفیروں اور سفارتی برادری کے ارکان نے پی این ایس سیف کے دورے میں شرکت کی اور اس کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

دورے کے دوران، پی این ایس سیف نے مالدیپ کوسٹ گارڈ کے جہازوں کے ساتھ پاسیج ایکسرسائز میں بھی شرکت کی۔

اس ایکسرسائز کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان بحری سرگرمیوں اور میری ٹائم سیکیورٹی کے شعبے میں مزید تعاون کو فروغ دینا تھا۔

اس طرح کے مشترکہ مشقیں نہ صرف دونوں ممالک کی بحری صلاحیتوں کو مضبوط کرتی ہیں، بلکہ عالمی سطح پر میری ٹائم سیکیورٹی کے حوالے سے اہم پیغام بھی دیتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے