ٹیٹرا پیک نے پاکستانی فوڈا نڈسٹری کے لیے جدید اسمارٹ فیکٹریز کا پلیٹ فارم متعارف کر وادیا۔
ٹیٹرا پیک نے دبئی میں حالیہ منعقد ہونے والے گلف فوڈ مینوفیکچرنگ ایونٹ کے دوران اپنا نیا آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن پلیٹ فارم، ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس (Tetra Pak Factory OS) متعارف کروادیا۔ یہ نیا پلیٹ فارم ماڈیولر، اوپن اور قابل توسیع اسمارٹ فیکٹری ٹیکنالوجیز سے فوڈ اور بیوریج مصنوعات کے پیداواری عمل میں بڑی تبدیلی لائے گا اور مصنوعی ذہانت(AI) سے چلنے والی فیکٹریوں کی بنیاد رکھے گا۔
ٹیٹرا پیک کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، خودکار طریقے سے چلنے والی بیوریج فیکٹریاں دوسروں کے برعکس 20 فیصد زیادہ مؤثر کارکردگی، 45 فیصد مصنوعات کا کم ضیاع، اور 20 فیصد کم پیکیجنگ لائن اسٹاپس حاصل کرتی ہیں۔ تاہم، بہت سی فیکٹریوں کو ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی کمی اورقابل بھروسہ آٹومیشن ایکسپرٹس کی عدم دستیابی کے باعث آٹومیشن اپنانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس پلیٹ فارم ان چیلنجز کا حل پیش کرتا ہے، جو جدید ٹیکنالوجی کو فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر کی جامع معلومات کے ساتھ جوڑ کر لاگت میں کمی، پائیداری کے اہداف کی تکمیل (UN SDGs)اور اے آئی پر مبنی مینوفیکچرنگ کی قابلیت کو ترویج دیتا ہے۔
پاکستان میں فوڈ اور بیوریج مینوفیکچرنگ انڈسٹری توانائی کی بڑھتی ہوئی لاگت، پرانے آلات اور محدود ڈیجیٹل ٹولز کے باعث کارکردگی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے۔ یہ رکاوٹیں صنعتی کارکردگی اور پیداواری صلاحیت کو متاثر کرتی ہیں، بالخصوص ان ڈیری اور بیوریج مصنوعات تیار کرنے والی فیکٹریوں کے لیے جو پراسیسنگ اور پیکیجنگ کے لیے توانائی کے استعمال پر بے حد انحصار کرتی ہیں۔
—فوٹو: ڈان نیوز
ملک میں توانائی کی مسلسل قلت اور غیر یقینی سپلائی صنعتی پیداوار کو متاثر کر رہی ہے جس کی وجہ سے پیداواری لاگت بھی بڑھ رہی ہے۔ نیپرا کی ’’اسٹیٹ آف انڈسٹری رپورٹ 2024‘‘ کے مطابق بجلی کی پیداواری صلاحیت کا مکمل استعمال نہ ہونا، ٹرانسمیشن سے لاحق نقصانات اور انتظامی کمزوریاں صارفین اور انڈسٹری دونوں کے لیے بوجھ بنی ہوئی ہیں۔
ایسی صورتحال میں فوڈ اینڈ بیوریج سیکٹر اگر ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس جیسا اے آئی سے چلنے والی اسمارٹ فیکٹری پلیٹ فارم اپنائے تو توانائی کے استعمال پر بہتر کنٹرول،فیکٹری ویسٹ میں کمی، بہتر کارکردگی، اور پیداواری تسلسل میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔
ٹیٹرا پیک پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر اویس بن نسیم نے کہا، ’’پاکستان کی فوڈ اور بیوریج انڈسٹری میں ترقی کے بھرپور مواقع ہیں، مگر توانائی کے زیادہ استعمال، توانائی کی فراہمی میں خلل،بجلی کے پیداواری نظام میں نمایاں کمزوریوں جیسے مسائل اس کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔ ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس جیسی ٹیکنالوجیز فیکٹریوں کے کام کرنے کا طریقے کار بدل سکتی ہیں، جہاں مینوفیکچررز رئیل ٹائم میں ڈیٹا پر مبنی فیصلے لے کر کارکردگی کو بہتر بنا سکتے ہیں، فیکٹری ویسٹ میں کمی لاسکتے ہیں، اور پائیدار ترقی کے اہداف حاصل کر سکتے ہیں۔‘‘
ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس اپنی سہولت اور توسیع کی صلاحیت کی بدولت مینوفیکچررز کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی ضروریات کے مطابق آٹومیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کو اپنائیں، چاہے ابتدا میں چھوٹے پیمانے پر آغاز کریں، بعد میں بتدریج بڑھاتے جائیں۔
عالمی سطح پر متعارف کرایا جانے والا ٹیٹرا پیک فیکٹری او ایس پلیٹ فارم پاکستان کی فوڈ اینڈ بیوریج انڈسٹری کے بدلتے تقاضوں کے عین مطابق ہے، جہاں توانائی کے موثراستعمال اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا استعمال بتدریج پڑوان چڑھ رہا ہے۔
